شعیب اختر 152

پاکستان کا انگلینڈ سے مقابلہ مشکل ہوسکتا ہے،شعیب اختر

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایونٹ کے دوسرے گروپ کی ٹیموں سے مقابلے کے لیے تیاری کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا انگلینڈ سے مقابلہ مشکل ہوسکتا ہے۔ اپنے بیان میں شعیب اختر نے پاکستان کے ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی ۔

انہوں نے کپتان بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے لکھاکہ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرکے اسکور بورڈ پر جیت کیلئے ایک بڑا ہدف دینا اچھاتھا۔انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو میچ کا اچھا ا?غاز کرنے پر شاباشی دی۔شعیب اختر نے ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے لیے جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کو مشکل وقت میں ڈال سکتی ہے۔انہوں نے اپنا ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ پاکستان کی ایک اور جیت، ٹیم مضبوط اور مثبت سمت میں جارہی ہے۔ شعیب اختر نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ اب دوسرے گروپ کی ٹیموں سے مقابلے کی تیاری شروع کریں۔ وہ اور خصوصاََ انگلینڈ کی ٹیم ہمیں حیران کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں