اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان نے افغان حکومت سے دہشت گردوں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ افغانستان میں چھپ کر پاکستانی فوج پر حملہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ،
زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے سرحد پار افغانستان سے مہمند میں فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، دہشت گردوں کی فائرنگ پر پاکستانی سیکورٹی فورسز نے فوری جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 25سالہ سپاہی فضل واحد شہید ہو گیا، شہید سپاہی فضل واحد کا تعلق شانگلہ سوات سے تھا، پاکستان دہشتگردانہ سرگرمیوں کیلئے افغان سر زمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے،خیال رہے گزشتہ روز افعانستان کی سر زمین سے ضلع مہمند میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے دوران پاک فوج کا 25 سالہ سپاہی فضل واحد شہید ہوا تھا۔