لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) سینئر کامیڈین اداکارنسیم وکی نے کہا ہے کہ پاکستان کامیڈی میں بھارت سے بہت آگے تھا لیکن وہ سیکھ کر آگے نکل چکے ہیں،کپل شرما بہت با صلاحیت ہے ،میںنے 2011-12ء میں بھارت میں شو کیا لیکن مجھے یہاں کسی نے نہیں کہا کہ ایسا شو کرو ۔
ایک انٹر ویو میں نسیم وکی نے کہا کہ ہمارے ہاں بھی ایک ترتیب کے ساتھ سب کو یہ شوز بنا کر دینا شروع کر دئیے جائیں تو ہم بھی نام کما سکتے ہیں،یہ شو پہلے یہاں بنتے ہیںپھر ان کے پاس جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ٹانگیں کھینچے کا رواج عام ہے ،یہاں یہ کہا جاتا ہے یہ کون ہے اس کو تو کچھ بھی نہیں آتا ،مجھے بتائیں اس کی جگہ دوسرا لا دیتا ہوں۔انہوںنے کہا کہ بھارت میں ایک جملے کی قیمت ادا کی جاتی ہے ۔









