رپورٹنگ آن لائن۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی صفدرآباد اور ینگ سٹار ہاکی کلب صفدرآباد کے باہمی تعاون سے گراس روٹ لیول پر قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے مقابلہ جات کروائے گئے۔
فائنل میں مہمان خصوصی رائے اعجاز احمد خان تھے ۔جنہوں نے میچ کے اختتام پر فائنل کی فاتح ٹیم کے کپتان شرزب علی کو وننگ ٹرافی اور دیگر کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کئے ۔اس موقع پرلیجینڈ مجتنیٰ شاہ، اسد جاوید، یاسین رحمانی، جاوید اقبال، سید کاشف شاہ، یاسر جبار اور تمام سینئر صحافی حضرات ان کے ھمراہ موجود تھے۔
ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ینگ سٹار ہاکی کلب صفدرآباد اور چوہدری فیروز ہاکی اکیڈمی صفدرآباد کےمابین کھیلا گیا.مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں نے تین تین گول سکور کئے.بعد ازاں پینلٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعہ فیروز ہاکی اکیڈمی نے 2-3 کے مقابلے سے فائنل جیت لیا.میچ کے مقررہ وقت کے اختتام تک ینگ سٹار کی طرف سے بشارت علی نے ہیٹرک سکور کی اور فیروز اکیڈمی کی جانب سے علی حیدر، حسنین اور بلال نے ایک ایک گول سکور کیا.مذکورہ میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض مجتبی شاہ اور شاہد جاوید گڈو انٹرنیشنل نے نبھائے جبکہ ریزرو ایمپائر شہباز زرگر انٹرنیشنل تھے , ججز کے فرائض عادل سلیم نے نبھائے اور اس فائنل میچ ٹورنامنٹ آفیسر کے فرائض نازش علی نےانجام دیئے.
مہمان خصوصی رائے اعجاز احمد خان کا کہنا تھا کہ اس پسماندہ علاقے میں قومی کھیل کے لیے بہت ٹیلنٹ موجود ہے جس کی سرپرستی وہ خود کرنا چاہتے ہیں اور اس ٹیلنٹ کو انٹرنیشنل لیول پر اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں ہاکیاں اور سامان بھی مہیا کیا گیا۔