اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے ٹرینڈ لسٹ کے اجراء کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کی گئی فہرست لوگوں کے بنیادی حقوق پر برائے راست حملہ ہے۔
اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ اینٹی اسٹیٹ ٹرینڈ لسٹ ایک من گھڑت اور قابل مذمت ہے، حکومت کی جانب سے جاری کی گئی فہرست لوگوں کے بنیادی حقوق پر برائے راست حملہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت صحافیوں پر پیکا قانون کے تحت کارروایوں کے بعد اب عام لوگوں کی رائے بھی سلب کرنا چاہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کیا وفاقی حکومت کے فیصلوں سے صرف اختلاف رکھنا بھی غداری کے ذمرے میں آتا ہے؟۔
انہوںنے کہاکہ حکومت اس طرح کا فیصلوں سے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر رہی ہے،وفاقی حکومت اس طرح بوکھلاہٹ میں غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے سے گریز کرے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت جاری کی گئی فہرست فوری طور پر واپس لے۔