لاہور( رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے گال میں دنیا کو غلط ثابت کیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں رمیز راجہ نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے اعداد و شمار کی ایورسٹ سر کی ہے، پاکستان نے شاندار ہدف کا تعاقب کیا ہے۔
رمیز راجہ نے بابر اعظم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عبداللہ شفیق کی صورت میں ایک اور بیٹنگ سپر اسٹار مل سکتا ہے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ پرسکون منظم اور کلاس کے ساتھ کھیل جاری رکھیں۔









