آسٹریلین کپتان 157

پاکستان ٹیم میں تین کھلاڑیوں کے نہ ہونے کے باوجود اسے کمزور نہیں سمجھتے، آسٹریلین کپتان

سڈنی (رپورٹنگ آن لائن)آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں تین کھلاڑیوں کے نہ ہونے کے باوجود اسے کمزور نہیں سمجھتے،دو دن پنڈی اسٹیڈیم کی وکٹ کاجائزہ لیا ہے، پچ پرگھاس نہیں ،پچ اچھی لگ رہی ہے، اسٹیڈیم میں فل کراؤڈ کیسامنے کھیلنے کا مزا آتا ہے۔پیٹ کمنز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ دیکھ کر فائنل الیون کا انتخاب کریں گے، امکان ہے دو اسپنرز اور تین فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتریں۔

انہوں نے کہا کہ دو دن پنڈی اسٹیڈیم کی وکٹ کاجائزہ لیا ہے، پچ پرگھاس نہیں لیکن پچ اچھی لگ رہی ہے۔آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ پاکستان کے تین کھلاڑی نہیں تاہم پھر بھی کمزور نہیں کہوں گا۔انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں فل کراؤڈ کیسامنے کھیلنے کا مزا آتا ہے، سکیورٹی کی وجہ سے کچھ مختلف لگ رہا ہے لیکن ٹاس کے بعدکرکٹ پرہی توجہ ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں