ٹوبیکو کمپنی

پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے منافع میں تین ماہ کے دوران 13 فیصد اضافہ

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) رواں سال 2020ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان ٹوبیکو کمپنی (پی اے کے ٹی)

کے بعد از ٹیکس منافع میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی نتائج

کے مطابق اپریل تا جون 2020ء کے دوران کمپنی کی خالص آمدنی 4794 ملین روپے تک بڑھی ہے جبکہ اپریل یا جون 2019ء

کے لئے پی اے کے ٹی کو 4261 ملین روپے کی بعد از ٹیکس آمدن ہوئی تھی۔ اس طرح گزشتہ سال 2019ء کی دوسری سہ ماہی

کے مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرسہ کے دوران کمپنی کی خالص آمدنی میں 533 ملین روپے یعنی 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

ہے۔ کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدن میں اضافہ کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 16.68 روپے کے مقابلہ میں 18.76

روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔