اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس توانائی، دفاع اور سیکیورٹی میں تعاون کر رہے ہیں۔
ماسکو میں روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ روڈ اور ریل نیٹ ورک سے روابط کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کا ویڑن خطے کے استحکام کے لیے اہم ہے، تجارت اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات عالمی سطح پر انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔