فاسٹ بالر کائنات امتیاز

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بالر کائنات امتیاز نے منگنی کرلی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بالر کائنات امتیاز نے منگنی کرلی۔تفصیلات کے مطابق دائیں ہاتھ کی تیز گیندباز کائنات امتیاز نے اپنی منگنی کی اطلاع سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی، کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منگنی کی انگھوٹی پہنتے ہوئے ایک دلکش تصویر شیئر کی۔

اپنی ٹوئٹ میں کائنات امتیاز نے لکھا کہ آخر کار میں نے ہاں کردی، میری منگنی ہوگئی، الحمداللہ۔ انہوں نے بتایا کہ منگنی کی تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی۔ مداحوں اور کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد کی جانب سے کائنات امتیاز کیلئے مبارکباد اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات شیئر کئے جارہے ہیں۔

قومی خاتون کرکٹر کائنات امتیاز کی ارشمان سے منگنی ہوئی ، منگنی کی تقریب میں کائنات اور ارشمان کے عزیز واقارب نے شرکت کی، کائنات امتیاز کی شادی دو سے اڑھائی سال بعد ہو گی ۔