ویمنز کرکٹ 143

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق قومی خواتین کرکٹرز آئرلینڈ میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلیں گی جو 16 جولائی سے 24 جولائی تک کھیلا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جولائی میں ہونیوالے ٹورنامنٹ میں پاکستان اور آئرلینڈ کے ساتھ آسٹریلیا کی ٹیم بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد چھ رنز سے ہرا دیا ، 224 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 217 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی، یہ ایونٹَ میں پاکستان کی تیسری شکست ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں