سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن)ڈائریکٹر پاکستان ہارٹی کلچرل ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپوٹ بورڈ منسٹری آف کامرس پاکستان چوہدری شعیب احمد بسرا نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ کینو کی ایکسپورٹ میں 2 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا۔
انہوں نے سرگودھا کی سوغات کینو کی پیداوار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے کینو کے 28 سو سے زائد کنٹینر مختلف ممالک میں بجھوائے جن میں سمندری راستے سے 1350 کنٹینر کے ساتھ سب سے زیادہ 450 یو اے ای ،281 انڈونیشیا،151 عمان، 150 سری لنکا،97 فلپائن کے لئے کنٹینر بجھوائے۔
جبکہ بائی روڑ 1374ٹرالوں اور ٹرکوں کے زریعے کینو بیرون ممالک بجھوائے گئے۔ چویدری شعیب احمد بسرا نے کہا کہ سرگودھا کی سوغات کینو کی مانگ میں قازقستان،ازبکستان، ترکمانستان،عراق، افغانستان بھی شامل ہے جبکہ یہاں موسمی تبدیلی کی وجہ سے پیدوار میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے جس کو پورا کرنے کے لئے حکومت فوری طور پر نئے پودوں کی وراٹیی منگوانے کے انتظامات کریں۔ان کا کہنا تھا کہ نئی وراٹیی آنے سے کینو کی پیدوار 8 سے 9 ماہ تک فصل میسر ہو گئی۔