بیرسٹر عقیل ملک 59

پاکستان نے کنونشن پر دستخط نہ کرنے کے باوجود کئی دہائیوں تک لاکھوں افغانیوںکی میزبانی کی ‘ عقیل ملک

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف عقیل ملک نے پناہ گزینوں اور سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کی میزبانی کرنے کے پاکستان کے دیرینہ کردار کو اجاگر کیا ہے۔

لاہور میں بنیادی حقوق کی پامالی اور سرحدوں پر مزاحمت کے عنوان سے منعقدہ مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 1951کے مہاجرین کنونشن پر دستخط نہ کرنے کے باوجود کئی دہائیوں تک مسلسل لاکھوں پناہ گزینوں کی میزبانی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں