کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سابق کرکٹر کامران اکمل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی بورڈ کا موقف ہوگا کہ اب پاک انڈیا سیریز بھی ہو ورنہ ورلڈکپ کا میچ نہیں کھیلیں گے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں کامران اکمل نے کہا کہ ذرائع مجھے بتارہے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف یہ ہے کہ اب سیریز بھی ہو پھر ہم کھیلیں گے، وہ اس میٹنگ میں شرط ہے۔پاکستان کے سابق کرکٹر نے کہا کہ جو پاکستان کرکٹ بورڈ کو گرانٹ ہے اس پر بھی بات ہوگی، میٹنگ میں ان دوچیزوں پر بات ہوگی۔کامران اکمل نے کہا کہ اگر آپ اس لیول پر جارہے ہیں کہ نہیں ہونی چاہیے اور آپ اس چیز کو نہیں منتخب کررہے تو پھر کوئی آئی سی سی ایونٹ بھی نہ ہو ہمیں کوئی پرابلم نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ پی سی بی مطالبہ رکھے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاک بھارت میچ ہونے چاہئیں، پی سی بی کواپنی گرانٹ بڑھانے کیلئے مطالبہ کرنا چاہیے۔کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان چھوٹی ٹیم نہیں آئی سی سی کے تمام بڑے ایونٹ جیت چکی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو جتنی گرانٹ ملنی چاہیے اتنی مل نہیں رہی۔









