پاکستان

پاکستان نے فروری 2019ءمیں پاک فضائیہ کا طیارہ مار گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نے فروری 2019ءمیں پاک فضائیہ کے طیارے کو مار گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ابھینندن کی گرفتاری سے پہلے ایف 16طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے۔

بین الاقوامی ماہرین نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اس دن کوئی ایف 16طیارہ نہیں مار گرایا گیا۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے فروری 2019ءمیں پاک فضائیہ کے طیارے کو مار گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ابھینندن کی گرفتاری سے پہلے ایف 16طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے۔ بین الاقوامی ماہرین نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اس دن کوئی ایف 16طیارہ نہیں مار گرایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ابھینندن کو ایوارڈ دینے کا مقصد بھارتی عوام کی توجہ مسائل سے ہٹانا ہے۔ بھارتی پائلٹ کو اعزاز سے نوازنا فوجی کوڈ آف کنڈکٹ اور اقدار کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27فروری 2019ءکو پاکستانی ایئرفورس نے دو بھارتی طیاروں کو دن کی روشنی میں مار گرایا تھا ایک بھارتی مگ 21 طیارہ آزاد جموں وکشمیر کی حدود میں مار گرایا تھا اسی دوران بھارتی فوج نے خوف کی وجہ سے اپنا ہی ایم آئی 17ہیلی کاپٹر سری نگر کے قریب مار گرایا تھا۔