بھارتی دہشتگردی

پاکستان نے سلامتی کونسل ممالک کوبھارتی دہشتگردی کے ثبوت دے دیے

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان نے سلامتی کونسل ممالک کوبھارتی دہشتگردی کے ثبوت دے دیے۔ تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ میں سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملکوں کے سفیروں کوپاکستان کے خلاف بھارتی دہشتگردی کے ثبوتوں پرمبنی ڈوزئیردیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کوعدم استحکام سے دوچارکرنے کی سازش کررہا ہے، بھارتی مہم جوئی اور اقدامات سے امن کوخطرات لاحق ہیں۔