ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات مسترد کردئیے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جنرل کے الزامات نئی بات نہیں،یہ پاکستان مخالف پروپیگنڈاہے،

جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارتی آرمی چیف کی فرضی کہانیوں کو سختی سے مسترد کرتاہے، لائن آف کنٹرول کے پار نام نہاد لانچ پیڈز اور تربیتی کیمپس کا اشارہ کیا گیا تھا، بھارتی جنرل کے الزامات نئی بات نہیں،یہ پاکستان مخالف پروپیگنڈاہے،ترجمان نے کہا کہ بھارت میں بی جے پی،آرایس ایس دونوں پروپیگنڈے کا پرچار کررہے ہیں، بھارتی قیادت جنگی جنون،توسیع پسندانہ ایجنڈےپرعمل پیرا ہے، اس جنگی جنون سے علاقائی امن کو خطرہ ہے،

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف نے ریاستی دہشت گردی پرپردہ ڈالنے کی کوشش کی، ان کا بیان کشمیر پرمظالم سے توجہ ہٹانےکی کوشش ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وبربریت فوری بند کرے اور کشمیریوں کویواین قراردادوں کے تحت استصواب رائےکاحق دیا جائے، ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت سے بامعنی مذاکرات کے عزم پرکاربندہے ، جموں وکشمیرسمیت تمام متنازعہ امورکاپرامن حل کیاجائے ، مذاکرات کیلئے سازگارماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری بھارت پرعائد ہوتی ہے۔