اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان میں 60ہزار سے زیادہ فری لانسرز موجود ہیں۔ 2018کے مقابلہ میں فری لانسنگ کی آمدنی میں 42فیصد اضافہ ہوا ہے،
عالمی بینک اور فری لانسنگ کے اعدادو شمار کے مطابق 2018میں پاکستان میں فری لانسرز کی تعداد 60ہزار سے زیادہ تھی جبکہ دی گلوبل گگ اکانومی انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فری لانسرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے اور 2018کے مقابلہ میں فری لانسنگ کے شعبہ سے حاصل آمدن 42 فیصد تک بڑھ چکی ہے اور صنعت میں نمایاں ترقی کے باعث دنیا کے دس بڑے ممالک میں پاکستان چوتھا بڑا ملک ہے جبکہ بھارت ساتویں اور بنگلہ دیش آٹھویں نمبر پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کام کرنے والے 57فیصد فری لانسرز کی عمریں 25تا 34سال ہیں۔ عالمی بینک نے کہا ہے کہ امریکا، بھارت، بنگلہ دیش اور فلپائن کے ساتھ ساتھ پاکستان میں فری لانسرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔