اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان میں 26 کمپنیوں نے متبادل توانائی میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرمایہ کاری، صنعت اور برآمدات کے حوالے سے منعقد کی گئی ورکشاپ میں ملک امین اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاپ 2026 میں دنیا کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو ڈی کاربنائزیشن کے طرف لیجانے کے اقدامات پر بات چیت ہوئی، پاکستان میں 26 کمپنیوں نے متبادل توانائی اور شجرکاری میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔