اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)ملک بھر میں کورونا ویکسین کی لگنے والی خوراکوں کی تعداد 5 کروڑ سے زائد ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعلامیہ مطابق ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جمعہ کو بھی جاری رہا ،این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 11 لاکھ 1 ہزار 973 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ذرائع این سی او سیکے مطابق اب تک 5 کروڑ 9 لاکھ 85 ہزار 184 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی۔
