لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے برابر کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے فہمید نواز کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ درخواست قابلِ سماعت نہیں، یہ اخباروں میں خبریں لگانے کی جگہ نہیں ہے۔









