پانی 122

پاکستان میں پینے کا 61 فیصد پانی غیر محفوظ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان میں پینے کے لیے دستیاب صرف 39 فیصد پانی محفوظ ہونے کا انکشاف،غیر محفوظ پانی کے استعمال سے کینسر کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں پینے کے لیے دستیاب صرف 39فیصد پانی محفوظ جبکہ 61 فیصد پانی غیر محفوظ ہے۔رپورٹ میں کیے گئے انکشاف کے مطابق غیر محفوظ پانی کے استعمال سے کینسر کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ہر تیسرے گھر میں کینسر کا مریض نظر آ رہا ہے، وجہ پانی میں آرسینک کی موجودگی ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں