سہیل تنویر 31

پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں اگر ہے تو وہ ضائع ہورہا ہے،سہیل تنویر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر سہیل تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں اگر ہے تو وہ ضائع ہورہا ہے۔سابق فاسٹ بولر نے سہیل تنویر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان کا میری کپتانی میں ڈیبیو ہوا، بابر بھی میرے ساتھ زیڈ ٹی بی ایل میں کھیل چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب صورتحال الارمنگ ہے کیونکہ ہمارا ٹیلنٹ نیچے کی طرف جارہا ہے۔

سہیل تنویر نے کہا کہ جب ہم نے ڈومیسٹک اسٹرکچر تبدیل کرکے چھ ٹیموں پر کیا تھا تو آپ نے ڈومیسٹک کی پوری کریم تجربہ کار کو نکال دیا اور صرف نوجوان کھلاڑی رہ گئے تھے، انہیں کوئی گروم کرنے والا نہیں تھا۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ جب ہم نے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی تو بڑے نام دیکھے تھے جس میں ڈومیسٹک کے بھی تجربہ کھلاڑی شامل تھے اور ان سے ہم نے سیکھا ہے.

انہوں نے کہا کہ بابر اور شاداب لوگوں نے اگلا بیج تیار کرنا ہے لیکن ہمارا ٹیلنٹ نیچے جارہا ہے اور اس کے نتائج آئی سی سی ایونٹس میں نظر آنا شروع ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں