اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب اور مسالک کے درمیان مثالی ہم آہنگی ہے، بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے بہت سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، پاکستان کا آئین تمام مذاہب کے پیروکاروں کو مکمل مذہبی آزادی دیتا ہے ،ہمیں ہم آہنگی، تحقیق اور قبولیت کو فروغ دینا ہو گا ۔
جمعرات کوپیغام پاکستان کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب اور مسالک کے درمیان مثالی ہم آہنگی ہے، بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے بہت سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، پاکستان کا آئین تمام مذاہب کے پیروکاروں کو مکمل مذہبی آزادی دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پیغام پاکستان کا سبق ہر ایک کو پڑھانا پڑے گا، ہم اعتدال اور میانہ روی کے ساتھ آگے چلیں گے، ہمیں ہم آہنگی، تحقیق اور قبولیت کو فروغ دینا ہو گا، مسلمانوں نے ہمیشہ غیر مسلموں کی عزت کا خیال رکھا ہے، موجودہ حکومت اقلیتوں کو متعین کرنا حقوق فراہم کرنے کی جدوجہد کرے گی،اس کےلئے بھرپور کام کرنے کی ضرورت ہے، ہم سب کو مل کر پیغام پاکستان کو آگے لے کر چلنا ہے