مولانا فصل الرحمن

پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ متاثرین سیلاب کی بھرپور امداد کا ہے،مولانا فصل الرحمن

ڈیرہ اسماعیل خان(رپورٹنگ آن لائن):جمعیت علمااسلام کے قائد مولانا فصل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ متاثرین سیلاب کی بھرپور امداد اور تباہ شدہ بستیوں ،نہروں ،پلوں ،سٹرکو ں کی تعمیر کا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیمبر آف زراعت ڈیرہ کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا ،وفد کی قیادت حاجی عبدالرشید دھپ نے کی جبکہ دیگر وفد کے اراکین میں ڈاکٹر وحید ،خضر ڈیال ،عمر افضل ،ملک اقبال کھر ،سلیم اعوان ،شاہد بھانڑی ،ملک حنیف ،ملک ثنااللہ اور حاجی اسلم وغیرہ شامل تھے ،وفد کے اراکین نے مولانا فصل الرحمن کو چشمہ رائٹ بینک کنال کی حالیہ سیلاب سے ٹوٹ پھوٹ اور نقصان کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہا گر اس کی جلد مرمت نہ کی گئی تو ڈیرہ بلکہ پورے صوبے میں گندم ،چینی کا بحران پیدا ہوسکتاہے ۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ میں نے ضلعی انتظامیہ اور سی آر بی سی کے افسران سے اس سلسلے میں بات کی ہے ،جلدہی تمام تر تخمینہ لگا کر وفاقی حکومت سے سی آر بی سی نہر کی جلد اور معیاری مرمت کا کام شروع کروائیں گے۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے کہا کہ وہ ہمارے طرح سیلاب متاثرین کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور فی الحال اس مشکل گھڑی میں سیاست نہ کریں