لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں جس جگہ بھی شفاف الیکشن ہوگا ،ووٹ نوازشریف کا ہی نکلے گا
ہفتہ کو وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ڈسکہ کے بارے میں ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب، صبح صبح روندیاں مارنی شروع کر دیں، فواد چودھری نے صبح صبح ہی ہار تسلیم کر لی یہ نوازشریف کی پالیسیاں ، ان پر عوام کا اعتماد ہے کہ ڈبے سے ووٹ شیر کا ہی نکلتا ہے یہ شہبازشریف کی عوامی خدمت ہے کہ ووٹ پاکستان مسلم لیگ (ن)کا ہی نکلتا ہے پاکستان میں جس جگہ بھی شفاف الیکشن ہوگا ،
ووٹ نوازشریف کا ہی نکلے گا نوازشریف نے پاکستان کوایٹمی قوت بنایا، موٹر وے ، معاشی ترقی، روزگار ، امیداور روشنی دی ،مسائل کی بنیادی وجہ ووٹ چوری ، آٹا چینی بجلی گیس دوائی چورمافیا ہے جس کے سہولت کار عمران صاحب ہیں۔