شبنم مجید

پاکستان میں جب بھی انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہوتی ہے ملک دشمن عناصر کارروائیاں شروع کر دیتے ہیں’ شبنم مجید

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ پاکستان میں جب بھی انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی ہوتی ہے ملک دشمن عناصر تخریبی کارروائیاں شروع کر دیتے ہیں، ایسے وقت میں جب آسٹریلیا کی ٹیم چوبیس سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے تو سانحہ پشاور ہو گیا ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوںکو یہاں کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا ۔

پاکستانی قوم دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوگی بلکہ ہم سانحہ پشاور جیسے سانحات سے تقویت لے کر دہشگردی کا قلع قمع کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے شانہ بشانہ ہے اور جب تک اس دھرتی سے دہشتگردی کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ نہیں کر لیا جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔