امریکا 122

پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، امریکا

واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں تیزی سے تبدیل ہوتی سیاسی صورت حال کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔امریکہ کے ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں جاری صورت حال کو مانیٹر کر رہے ہیں، پاکستان کی سیاسی جماعتیں آئین کی پاسداری کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق توقع ہے کہ سیاسی جماعتیں گڈ گورننس اور جمہوری اقدار پر قائم رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں