اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی لگانے کے حوالے سے گفتگو کی۔گلوکار نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی چھوٹی سی بات بھی ہوتی ہے تو بھارت ہم پر پابندیاں لگا دیتا ہے،
مثال کے طور پر ہمارا اسپوٹی فائے(میوزنک چینل)پر بھارت میں پابندی ہے تاہم پاکستان میں بھارتی گانے چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے گانوں پر بھارت میں پابندی لگی ہے تو پاکستان میں بھی بھارتی گانوں پر پابندی ہونی چاہیے، اپنی میوزک انڈسٹری کو عزت دینی چاہیے۔گلوکار نے کہا کہ شروعات بھارت نے کی تھی تو ہماری عوام اور حکومت کو ہمارا ساتھ دیناچاہیے۔









