طاہر اشرفی

پاکستان میں اقلیتوں کو ہر قسم کی مذہبی آزادی حاصل ہے ،آسمانی کتابوں کی بے حرمتی کسی صورت قابل قبول نہیں، طاہر اشرفی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان علما ء کونسل کے چیئر مین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے پاکستان میں اقلیتوں کو ہر قسم کی مذہبی آزادی حاصل ہےآسمانی کتابوں کی بے حرمتی کسی صورت قابل قبول نہیںبھارت اور اسرائیل میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں ہورہی ہیںہم مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیںجلد برادراسلامی ممالک سے سرمایہ کاری پاکستان میں آنا شروع ہو جائے گیپاکستان کو مدینہ طرز رہاست بنانے کے لیے خلاف راشدہ کے نظام کی منظم جدوجہد کرنا ہو گیگرین پاکستان ویژن تک ہی کامیاب ہو گا جب ہم سب اختلافات بھلا کر متحد ہو کر چلیں گے ،محرم الحرام میں بین المسالک ہم آہنگی کے لیے ضوابط طے کیے گئے ہیںفروہ وارانہ فسادات قومی جرم ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارجمعہ کے روز پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا ہماری ریڈ لائن ہمارا دین ہےآسمانی کتابوں کی بے حرمتی کسی صورت قابل قبول نہیںسویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے شرمناک اقدام سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئیاس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں یہ دنیا میں آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلم مخالف تشدد کو ہوا دینے کی سازش ہیسویڈن حکومت مستقبل میں ایسے شرمناک واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس عملی اقدامات کرے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ انتہا پسندوں اور بنیاد پرست عناصر کو اسلامی اقدار کے خلاف نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور پاکستان سمیت مسلمان تمام مذاہب کے احترام پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کو ہر قسم کی مذہبی آزادی حاصل ہیتمام غیر مسلم شہریوں کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کا مکمل حق حاصل ہے جبکہ بھارت اور اسرائیل میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں ہورہی ہیںعالمی اداروں کو فلسطین پر اسرائیل کے مظالم کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ورنہ دنیا میں امن ایک خواب بن کر رہ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہمظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے دنیا میں سب سے زیادہ سفاک ملک اسرائیل ہے اسرائیلی مندوب کے اقوام متحدہ میں بیان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر میں خطبات جمعہ میں ان بیانات کی بھرپور مذمت کی گئی ہے75 سالہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اسرائیل نے ایسی باتیں کیں ہیںاسرائیل کے بیان سے ظاہر ہے وہ کس کے لیے ریلیف مانگ رہا ہے اسرائیل کا پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ قبول نہیں ہیکسی کو حق حاصل نہیں ہے کہ ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت کریبھارت اور اسرائیل دو ملکوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے ہمارے اسلامی اور عرب دنیا سے تعلقات بہت اچھے ہیںفلسطین کے معاملے پاکستان اورعرب دنیا ایک پیج پر ہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ ملکی معیشت کی بہتری اور امن و امان کا قیام وزیر اعظم محمد شہبا ز شریف کی پہلی ترجیح ہے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اہم پیش رفت ہوئی ہیملکی معاشی حالات کو درست ٹریک پر لانے کے لیے ایک مالیاتی کمیٹی بنی ہے جسکے لیے پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ہیجلد برادراسلامی ممالک سے سرمایہ کاری پاکستان میں آنا شروع ہو جائے گیپاکستان کو مدینہ طرز رہاست بنانے کے لیے خلاف راشدہ کے نظام کی منظم جدوجہد کرنا ہو گیگرین پاکستان ویژن تک ہی کامیاب ہو گا جب ہم سب اختلافات بھلا کر متحد ہو کر چلیں گیپاکستان کے لیے اپنی انا کو قربان کریں اور ملک کے لیے آگے بڑھیں۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ محرم الحرام حرمت والا مہینہ ہے ایک دوسرے کا خیال رکھیںاہل بیت و صحابہ اکرام ہمارے سر کا تاج ہیں محرم الحرام میں بین المسالک ہم آہنگی کے لیے ضوابط طے کیے گئے ہیںفروہ وارانہ فسادات قومی جرم ہیتمام علما اکرام شدت پسند سوچ کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوس کے جو روٹ متعین ہے اس پر قانون کے مطابق عمل کیا جائے۔