اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اداروں کی کارکردگی پر روزانہ ہی رونا آتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عام آدمی کتنا بے وقعت ہے بیوروکریسی، عدلیہ اور دیگر اداروں کی ور کنگ سے اندازہ لگا کیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 16 اکتوبر کو ملک میں گیارہ سیٹوں پر الیکشن ہے، لاکھوں لوگوں کو پتہ ہی نہیں کہ ووٹ ڈالنے آنا ہے یا الیکشن کمیشن روک دے گا، اس سے پہلے دو دفعہ یہ الیکشن عین وقت پر روک دئیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ بابوں نے بیٹھ کر فیصلے کرنے ہیں نہ لوگوں کی پرواہ ہے اور نہ یہ کہ ان حلقوں میں کروڑوں روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ادھر لگنا یا ادھر کوئی پتا نہیں، اس بے حسی نے سارے نظام کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم میں تیسری دفعہ وزیر اعظم بننے کیلئے نواز شریف نے پنجاب کے حقوق کا سودا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سے دستبردار ہوئے اور پھر قومی وسائل کو صوبائی معاملہ قرار دے کر پنجاب میں انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچایا گیا ، نواز شریف سیاسی نوٹنکی باز ہیں پورا پاکستان انھیں مسترد کرتا ہے۔