زلفی بخاری

پاکستان میں آئندہ انتخابات کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ انتہائی اہم ہوگا،زلفی بخاری

مسقط(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کوووٹنگ کا حق ملنا بہت بڑی تبدیلی ہے ، پاکستان میں آئندہ انتخابات کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ انتہائی اہم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عمان کے دار الحکومت مسقط میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے زلفی بخاری کےاعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا ،جس میں پاکستانی برادری ، عمانی حکام اوررائل فیملی کے نمائندے بڑی تعداد شریک ہوئے جبکہ پاکستانی سفیراورعمانی دفترخارجہ کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ زلفی بخاری نے تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی وتجارتی شراکت داری کے نئے دور پر اظہار خیال کرتے ہوئے شانداراستقبال اورمہمان نوازی پرعمانی حکام اورپاکستانی کمیونٹی سے اظہار تشکر کیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا اوورسیزپاکستانیوں کوووٹنگ کا حق ملنا بہت بڑی تبدیلی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے ووٹ کااندراج یقینی بنائیں، پاکستان میں آئندہ انتخابات کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں کاووٹ انتہائی اہم ہوگا۔

پاکستان میں آئندہ انتخابات کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں کاووٹ انتہائی اہم ہوگا،پاکستان اورعمان کے درمیان برادرانہ تعلقات کومضبوط کرنے جارہے ہیں، ، دونوں ممالک کےدرمیان عوامی سطح پررابطوں اورتبادلوں کا فروغ ضروری ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری اورکاروبارکیلئے حالات انتہائی سازگار ہیں، عمانی حکام سے ویژن2040کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون ، پاکستانی کمیونٹی کیلئے مزیدسہولیات فراہم کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کےدرمیان افرادی قوت کے تبادلوں پر زور دیں گے۔