ترجمان پی ڈی ایم

پاکستان میڈیاڈیویلپمنٹ اتھارٹی کالاقانون ہے ، ترجمان پی ڈی ایم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پاکستان میڈیاڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو کالاقانون قراردیتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ،تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا کہ حکومت کو آزادی اظہاررائے کوسلب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،

انہوں نے کہا کہ آزاد میڈیا کے خلاف اس قسم کے قوانین غیراعلانیہ مارشل لاء کے مترادف ہے ، اپوزیشن اورصحافتی تنظیوں نے مجوزہ میڈیا اتھارٹی کو مستردکردیا ہے ،حافظ حمداللہ نے کہاکہ حکومت مجوزہ اتھارٹی بل ابھی تک منظر عام پر کیوں نہیں لائی؟ پی ڈی ایم صحافتی تنظیموں کے احتجاج کی حمایت کرتا ہے،ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ میڈیا اتھارٹی بل زبردستی مسلط کرنا انتہا پسندی ہے، مجوزہ اتھارٹی آمریت کی علامت اورآمرانہ سوچ کی عکاسی ہے،انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومتوں اور جمہوریت میں اس قسم کی قدغن نہیں لگتی، آج بھی ملک میں جمہوریت نہیں آمریت مسلط ہے اپوزیشن جماعتیں اور صحافتی تنظیمیں حکومت کو آزادی اظہاررائے کوسلب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔