سیف الملوک کھوکھر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کی کامیابی کا جشن زندہ دلان لاہور نے جوش و خروش کے ساتھ منایا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کی کامیابی کا جشن زندہ دلان لاہور نے جوش و خروش کے ساتھ منایا ہے حمزہ شہباز شریف کی کامیابی ہے قوم کی کامیابی ہے لبرٹی چوک پر مسلم لیگ نون کے کارکنان نے ایک مرتبہ پھر اپنی قیادت کے ساتھ اظہار یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا ہیں فسادی ٹولے کا کام ملک میں فساد برپا کرنا ہے اب انکی لگام ہم نے کھینچ لی ہیں یہ جیسا کریں گے ہم اس کا دو گنا بڑھ کر جواب دیں گےان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لبرٹی چوک روانگی سے قبل کارکنوں کی بڑی تعداد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ پاک نے ہمیں عزت سے نوازا انہوں نے کہا کہ یہ عزت عوام کا دیا ہوا مینڈیٹ ہے عوام کا اعتماد ہے جس کی وجہ سے سازشوں کے باوجود آج مسلم لیگ نون ایک مرتبہ پھر عوام کے درمیان کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لیڈران میاں محمد نواز شریف میاں محمد شہباز شریف حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ہم اپنے قائدین کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور کون کو اس خوشی کے موقع پر مبارکباد بھی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ فسادی ٹولہ نے ایک دفعہ پھر سے فساد برپا کرنا شروع کر دیا ہے یہ عمرانی ٹولہ ہمیشہ سے اپنے کام کے بجائے دوسروں کی ٹانگیں کھینچتا ہے یہی وجہ ہے کہ اتنے سال حکومت کے باوجود یہ عوام کو ایک روپے کا کام بھی ڈلیور نہیں کر سکی انہوں نے کہا کہ یہ اب تیار رہیں ان کے ہر عمل کا ہم منہ توڑ جواب دیں گے ۔۔۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما نبیلہ یاسمین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے قائد میاں حمزہ شہباز شریف کو ایک مرتبہ پھر سے وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کا یہ وطیرہ ہے کہ وہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے میاں حمزہ شہباز شریف نے بھی وزیر اعلی بننے کے بعد دن رات عوام کی خدمت میں گزارا اپنے والد کے نقش قدم پر عمل کرتے ہوئے مولانا عوام کی خدمت جاری رکھیں لیکن اس عمرانی ٹولے کو ہضم نہ ہوا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز لبرٹی چوک پر حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ اس بات کو واضح کرتا ہے کہ عوام مسلم لیگ نون پر دل و جان سے اعتماد کرتی ہے اور عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ مسلم لیگ نون ہی وہ واحد جماعت ہے جو ان کے مسئلہ کو حل کرے گی انہوں نے کہا کہ ہم نے لبرٹی چوک وزائرتی میں بھرپور شرکت کی ہے اور اپنے قائدین کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔