لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما ممبر صوبائی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نون لاہور کی تمام سیٹوں سے کلین سویپ کرے گی ڈور ٹو ڈور کمپین جاری ہے میرے حلقے کی ٹیمیں میری زیرنگرانی دن رات کمپین میں لگی ہوئی ہیں ۔وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ہمارا ملک جلد بحران سے نکل آئے گا شہباز شریف کی دانشمندانہ پالیسیز کی وجہ سے بگڑے ہوئے معاشی حالات کو وہ جلد قابو میں کر لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضمنی انتخابات کی ڈور کمپین کے موقع پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام بھی یہ جان گئی ہے کہ ان کو تبدیلی کا خواب دکھانے والوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ترقی کی طرف بڑھتے ہوئے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا .
تین سال میں انہوں نے اس قدر مہنگائی کی کے عوام ایک وقت کی روٹی کو ترس گئی انھوں نے کہا آج جو بھی حالات ہیں یہ سابقہ حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے ہیں وزیراعظم شہباز شریف تو ملک کو ان حالات سے نکالنے کے اقدامات کر رہے ہیں جس میں وہ کسی حد تک کامیاب بھی ہو گئے ہیں اور بہت جلد انشاءاللہ ہمارا ملک دوران سے نکل آئے گا انہوں نے مزید کہا کہ ہے ہمیں مسلم لیگ نون کے شیروں پر مکمل اعتماد ہے اور ضمنی انتخابات میں ہم کلین سویپ کریں گے ۔