ترجمان (ن) لیگ 165

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان سے گھوڑے اور سائیکل پر بیٹھنے کا مطالبہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان سے گھوڑے اور سائیکل پر بیٹھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پیٹرول مہنگا کر کے عوام کی غربت کا مذاق اڑایا جا رہا ہے ،عوام کے پاس روٹی کھانے کے پیسے نہیں اب عمران صاحب کی طرف سے سائیکل اور گھوڑے خریدنے کا مشورہ آئے گا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عوام کے پاس آپ نے آٹا روٹی دوائی گیس بجلی لینے کے پیسے نہیں وہ گھوڑے اور سائیکل کہاں سے خریدیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ اس ملک میں سب سے زیادہ خرچہ آپ کا ہے آپ گھر چلے جائیں ہم عوام کے لئے پیٹرول آٹا ، چینی گیس دوائی بجلی سستی کر دیں گے ،اے ٹی ایمز اور مافیاز کو بڑی گاڑیاں خرید کر دیں اور عوام کو گھوڑوں اور سائیکل خریدنے کا مشورہ دیں گے ،آٹا، چینی، گھی، دال، سبزی، انڈے، بجلی، گیس، دوائی تاریخ کی مہنگی ترین سطح پر،ملک پر تاریخ کا بلند ترین قرض، تاریخی خسارہ، ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر،مہنگائی بے روزگاری ملک کی بلند ترین سطح پر ہے ،

عمران صاحب کی طرف سے معیشت کی تباہی کے بعد انڈے ، کٹے ، بکرے اور مرغی خریدنے کا مشورہ آیا تھا ،پڑول مہنگا کرنے کے بعد مہنگائی اور بے روزگاری میں پسی عوام کو گھوڑے ، گدھے اور سائیکل خریدنے کا بھونڈہ مذاق کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں