سنی دیول 60

پاکستان مخالف بھارتی فلم کی خلجی ملکوں میں ریلیز پر پابندی لگ گئی

دبئی (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی فلم دھریندر کے بعد اب اداکار سنی دیول کی فلم بارڈر 2 کی بھی خلیجی ملکوں میں ریلیز پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

فلم جمعہ 23جنوری کو تھیٹر پر ریلیز ہونا تھی۔بارڈر 2 نئے سال کی پہلی بڑی فلمی ریلیز بھی ہے۔ تاہم ایک نئی رپورٹ کے مطابق، ادیتیہ دھر کی فلم دھریندر کی طرح بارڈر 2 بھی خلیجی ممالک میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں فلم بارڈر 2 ریلیز نہیں کی جائے گی۔دھریندر کو خلیجی ممالک میں پابندی کے باعث بیرون ملک آمدنی میں اندازا 90 کروڑ روپے (10ملین ڈالر)کا نقصان ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں