سولر پینلز 179

پاکستان شمسی توانائی سے 25 فیصد بجلی بنانے والا پہلا بڑا ملک بن گیا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان شمسی توانائی (سولر پینلز)سے 25 فیصد بجلی بنانے والا دنیا کا پہلا بڑا ملک بن گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اس سال اپنی 25 فیصد بجلی شمسی توانائی سے حاصل کی ہے جو کہ دیگر ممالک اور خطوں سے کہیں زیادہ ہے۔2202 میں پاکستان نے 3500 میگاواٹ کے سولر پینل چین اور دیگر ممالک سے درآمد کئے تھے، 2024 میں 16600 میگاوٹ کے پینل امپورٹ کئے گئے۔

رواں سال کے پہلے چارمہینوں کے دوران پاکستان نے چین سے 10 ہزار میگاواٹ سے زیادہ سولر پینلز درآمد کیے ہیں،جو کہ گزشتہ سال اسی مدت میں 8ہزار 500 میگاواٹ تھے۔پاکستان میں 2025 کے دوران بجلی کی پیداوار کا سب سے واحد ذریعہ سولر پینلز ہیں،اس کے بعد قدرتی گیس، ایٹمی ری ایکٹر کول پلانٹس اور ہائیڈرو ڈیمز ہیں۔

دنیا میں صرف 20 ملک سولر پینلز سے 25 فیصد بجلی بنا رہے ہیں جن میں سب سے بڑا پاکستان ہے۔انٹرنیشل ٹریڈ ایڈمنسٹریشن کے مطابق پاکستان 2030 تک 60 فیصد بجلی کی سپلائی قابل تجدید ذرائع سے حاصل کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں