افغانستان کرکٹ 123

پاکستان سے سیریز ،افغانستان کرکٹ بورڈ نے متبادل سفری انتظامات کرنا شروع کردئیے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان افغانستان ون ڈے سیریزکیلئے افغانستان کرکٹ بورڈ نے متبادل سفری انتظامات کرنا شروع کردئیے۔ذرائع کے مطابق اگلے چند گھنٹوں میں ون ڈے سیریز سے متعلق باضابطہ اعلان متوقع ہے۔واضح رہے کہ تین ون ڈے میچزکی سیریز3 سے9 ستمبر کے درمیان سری لنکا میں شیڈول ہے۔لاجسٹک مسائل حل ہوتے ہی پی سی بی کیمپ اورکھلاڑیوں کا اعلان کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں