کراچی( ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان سے جیولری کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 323.40 فیصدکی نموہوئی ہے،قیمتی پتھروں کی برآمدات میں 85 فیصد جبکہ جیولری کی برآمدات میں 323فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق مالی سال2021میں جیولری کی برآمدات سے ملک کو13.73 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا جو مالی سال2020کے مقابلے میں 323.40 فیصد زیادہ ہے ،
مالی سال 2020 میں جیولری کی برآمدات سے ملک کو3.24ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اعدادو شمارکے مطابق قیمتی پتھروں کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 85.98 فیصد کی شرح سے نموہوئی۔