ڈرافٹنگ

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 7 میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کیلئے رجسٹریشن ، ٹریڈنگ اور ری ٹینشن سمیت دیگر تمام معاملات تاخیر کا شکار

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 7 میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کیلئے رجسٹریشن ، ٹریڈنگ اور ری ٹینشن سمیت دیگر تمام معاملات میں تیزی نہ آ سکی اور تاخیر کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 7 کے تمام معاملات تاخیر کا شکار ہیں، ڈرافٹنگ کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا کام مکمل نہیں ہو سکا ، کھلاڑیوں کی ٹریڈنگ اور ری ٹینشن کا عمل بھی شروع کیا جانا ہے جو ابھی نہیں ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کے لیے 8 سے 10 دسمبر کی تاریخیں تجویز کی گئی تھیں ، تاہم ڈرافٹنگ اب 14 اور 15 دسمبر کو ممکن ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ پی ایس ایل کے آغاز کیلئے 26 جنوری کی تاریخ تجویز کی گئی تھی،مگر اب کراچی میں پی ایس ایل کے آغاز میں تین سے چار روز آگے کیے جا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک غیرملکی لیگ سے تاریخیں متصادم ہونے پر کھلاڑیوں کی رجسٹریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔