پاکستان سٹیٹ آئل

پاکستان سٹیٹ آئل کوگزشتہ مالی سال کے دوران 15.86 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ(پی ایس او) کوگزشتہ مالی سال کے دوران 15.86 ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواہے۔

کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق مالی سال 2024 میں پی ایس او کو 15.863 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا جو مالی سال 2023 میں 5.662 ارب روپے تھا،گزشتہ مالی سال کے دوران پی ایس او کی فی حصص آمدنی 33.79 روپے ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2023 میں 12.06 روپے فی حصص تھی۔

گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں کمپنی کو 2.465 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا ہے۔کمپنی نے فی حصص 10 روپے کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔