راجہ عدیل

پاکستان سٹیل ملز کی بحالی اور اسے 30سال لیز پر دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے ،راجہ عدیل

لاہور ( ر پورٹنگ آن لائن )تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل و سابق

ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر نجکاری کی جانب سے ملک کے قومی ادارہ پاکستان

سٹیل ملز کو فروخت کرنے کی بجائے اسکی بحالی اور اسے 30سالہ لیز پر دینے کا فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سٹیل

ملز کی بحالی سے کولڈ رولڈ،(جستی چادریں) ہاٹ رولڈ کوائل کی قیمتوں میں استحکام آئے گا اور پرائیویٹ اداروں کی ان کی قیمتوں میں

بلاجواز اضافوں کو کنٹرول کیا جاسکے گا جس سے سٹیل کا کاروبار کرنے والوں کو قیمتوں میں دن بدن اضافوں سے پریشانی سے نجات

ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید گنج کے سٹیل کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ عدیل اشفاق

نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی سے ملک میں کنسٹرکشن اور وزیراعظم کے ہاؤسنگ منصوبہ میں سٹیل کی بڑھتی ہوئی مانگ

کو پورا کیا جاسکے گا اور اس سے سٹیل کی درآمدات کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے

ساتھ ساتھ ملکی مصنوعات کے استعمال کو فروغ ملے گا