اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 28لاکھ تک جا پہنچی جبکہ لاکھوں شہریوں نے سٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے سٹیزن پورٹل کے اعدادوشمار جاری کردیئے گئے، پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 28لاکھ تک جا پہنچی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ 15لاکھ شہریوں کاپاکستان سٹیزن پورٹل پراظہار خیال کیا اور لاکھوں شہریوں نے سٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کردی۔پاکستان سٹیزن پورٹل کوعوام میں مسلسل پذیرائی حاصل ہورہی ہے، پاکستان سٹیزن پورٹل پرشکایات کی تعداد23لاکھ ہے جبکہ پورٹل پرحل شدہ شکایات کی تعداد 22لاکھ تک جا پہنچی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق پنجاب کی 1038351میں سے976482شکایات حل ہو چکی ہیں، وفاق کی 875026میں سے 781094شکایات اختتام کو پہنچیں جبکہ کے پی کی 266276، سندھ میں 149،898شکایات اور بلوچستان کی20031شکایات حل کی گئیں۔وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ 161681اوورسیزپاکستانیوں نے سٹیزن پورٹل کاموثر استعمال کیا، جس میں سے اوورسیزپاکستانیوں کی 107555شکایات کا بروقت ازالہ کیاگیا، سب سے زیادہ تاخیرشدہ شکایات کا تعلق سندھ سے ہے، جن کی تعداد10ہزار ہے۔
وزیراعظم آفس نے کہا کہ پورٹل ایپ پرشکایات کولے کر صوبائی کارکردگی کاموثرجائزہ لیاگیا، جس میں کے پی سے45فیصد،پنجاب میں 38 فیصد اور بلوچستان میں 35 فیصد عوام نے شکایات کے حل پر اطمینان کااظہارکیا جبکہ اداروں کی کارکردگی میں وزارت ماحولیات57فیصد عوامی اطمینان پر آگے ہیں۔