پاکستان سٹاک مارکیٹ 75

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 88 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار 264 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر اتار چڑھاؤ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 654 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 87 ہزار 688 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں استحکام رہا، جس کے باعث ڈالر 279.87 روپے پر برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں