پاکستان اسٹاک ایکسچینج 74

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 417 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 561 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 38 ہزار 692 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں