پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 48 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 48 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 48 ہزار 558 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 150 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 1 لاکھ 47 ہزار 343 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی آج بھی 10 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 281.80 روپے سے کم ہو کر 281.70 روپے پر آگیا۔