کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 21 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 745 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1505 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 465 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔