شیخ رشید

پاکستان سٹاک ایکسچینج نیچے ڈالر اوپر جارہا ہے ، بجلی اور گیس مزید اوپر جائے گی ، شیخ رشید احمد

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)سربراہ عومی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیرد اخلہ شیخ رشید احمد نے کہا نیشنل لاءیونیورسٹی میں نے بڑی مشکل سے بنوائی ، اس چرچ کو قبضہ گروپ سے بڑی طاقت سے چھڑایا ہے ، پاکستان سٹاک ایکسچینج نیچے جبکہ ڈالر اوپر جارہا ہے ، بجلی اور گیس مزید اوپر جائے گی ، موجودہ حکومت ناکام ہوگئی ہے ، موجودہ حکومت کی ملک کے اندر اور باہر کوئی عزت نہیں ہے ، یہ قبضہ گروپ 27کلومیٹر پر قبضہ کیا ہوا ہے ، موجودہ حکومت کے 75وزیر ہیں ، یہاں محکمے نہیں بلکہ وزیر ہی وزیر ہیں ۔

بدھ کے روز نیشنل لاءیونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کل استعفیٰ دینے جان پڑا تو دوسری بار بھی جائیں گے ، اسمبلی اور وزارت سے زیادہ عزت عزیز ہے ، اسمبلی کی تحلیل اور استعفے کی منظوری کا فیصلہ بھی عدلیہ کرے گی ، اوورسیز کوووٹ کا حق نیب کی ترامیم کا فیصلہ بھی عدلیہ کرے گی ، عزت سے جینا اور مرنا ہی عظمت ہے ، پنڈی کی نشانی ہے کہ برے وقت میں آدمی کو نہیں چھوڑتے ،چیئرمین تحریک انصاف وعمران خان اصلی اور نسلی ہے ، ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں،

ان کا کہنا تھا کہ گورنرپنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پھڈا ہے کہتے ہیں کہ روس سے تیل لے رہے ہیں مگر ومنع کررہا ہے ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتا ہے کہ سب اچھا ہے جبکہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتا ہے کہ بیڑاغر ق کردیا ، یہ پارتی عوام میں جانے کے قابل نہیں لوگ ان کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے ،نواز شریف کا بھائی وزیراعطم ہے ، کیا ڈر ہے آجائے ، لوگ بجلی کے بل اور آٹا نہیں مزید سکتے کہاں جائیں ، یہ ملک انار کی اور خانہی جنگی کی طرف جارہا ہے ، یہ لوگ وہ نہیں رہے اب بدل چکے ہیں ان کے پاس پرانی روایتی سیاست ہے ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک بھوک پیاس اور مسائل کی چکی میں پس رہا ہے ، غریب عوام بجلی اور گیس کے مسائل میں پس رہی ہے ، بلاول لاپتہ ہے کدھر ہو واپس آجاو کچھ نہیں کیا جائے گا اپنی لپسٹک ، پاوڈر اور سرجریوںپر اربوں روپے نہ لگاو۔ بلاول دوسروں پر اربوں روپے لگارہے ہو ، سینٹری ورکرز کو دو ۔