پاکستان اسٹاک ایکسچینج 8

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتہ رفتہ منفی رجحان حاوی ، 3629 پوائنٹس کمی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے زیرِ اثر رہا۔

کاروباری ہفتے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 3629 پوائنٹس کم ہو کر 153866 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 14505 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 158624 رہی جبکہ کم ترین سطح 144119 رہی۔

حصص بازار میں اس 1 ہفتے میں 2.25 ارب شیئرز کے سودے 132 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 369 ارب روپے کم ہو کر 17329 ارب روپے ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں